کراچی (این این آئی) مولانا حسن رضا رضوی ،صدر شیعہ علماء کونسل کے فرزند اکبر سید حسین رضا رضوی کی تقریب ولیمہ مقامی ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں علماء و معززین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، اس موقع پر جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضوی جعفر نقوی ،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ شبیر حسین میثمی ،جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سید شبر رضا ،ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار احمد قلندری کے علاوہ ،علامہ کامران حیدر عابدی ،آغا سبط حیدر موسوی ،مولانا حسین شاہ زیدی ،علامہ اطہر مشہدی ،عمران علی ،کرنل عباس اظہر رضوی،میجر ریاض شاہ ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ضیاء عباس ،ایڈوکیٹ اختر رضوی ،سندھ کی معروف سماجی سید میران شاہ شریک ہوئے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض شجاع عباس ایڈوکیٹ شریک ہوئے اور نعت و منقبت علی صفدر رضوی اور مسلم مہدوی نے پیش کئے۔جبکہ انجمن نوجوانان کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔