پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘علامہ سید ساجد علی نقوی

Dec 26, 2022

کراچی(این این آئی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا ہے قائد اعظم کا یوم ولادت اس لئے منایا جاتا ہے کہ انہوں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہدات مشخص تھے لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائد اعظم پاکستان نے بنایا تھااس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں رائیگاں ہونے سے بچایا جائے علامہ ساجد نقوی نے 25دسمبرکرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے۔

مزیدخبریں