محکمہ فوڈ اتھارٹی اٹک کی غفلت،ڈھیرناں میں مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر 

q


  ڈھرنال (ابرار حسین صابر )محکمہ فوڈا تھارٹی اٹک کی غفلت کی بنا پر تحصیل فتح جنگ میں مضر صحت ملاوٹی اشیائے خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے بڑے سپر سٹورز،کریانہ سٹورز ایسی اشیاء سے بھرے پڑے ہیں لیکن محکمہ کو دکھائی نہیں دیتے چائے،مصالحہ جات،بیسن،شہد ،مرچ ،آٹا ،مضر صحت غیر معیاری بسکٹس،ٹافیا ں گلی محلوں میں سر عام فروخت کی جا رہی ہیں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسورمالی فائدے کے لئے عوام کی جانوں کو بھی دائو پر لگا رہے ہیں لیکن انہیں کوئی لگام دینے والا نہیں ایسی اشیاء کھانے سے شہریوں میں پیچیدہ امراض پھیل رہی ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ محض چند ہوٹلز ،بیکرز چیک کر کے خانہ پری کرتا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل فتح جنگ میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف فوری کریک ڈائون کیا جائے اور محکمہ فوڈ اتھارٹی اٹک کو متحرک کیا جائے تا کہ انہیں خالص اور معیاری اشیاء میسر آ سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن