پی او ایف واہ کے برطرف عہدیداروںکوبحال کرنے کامطالبہ 

Dec 26, 2022


 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈملک عارف محمودنے پی او ایف واہ کے برطرف کیئے گئے عہدیداروںکوملاز متوں پر بحال کرنے کامطالبہ کیاہے،ایک بیان میںانہو ںنے کہاکہ ورکمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے خلاف کی گئی کاروائی سے واہ کامزدورگہری تشویش کااظہارکررہاہے،انہوںنے متعلقہ اعلی حکا م سے اپیل کی ہے کہ وہ مزدوریونین کے نمائندگان کومزدوروں کے حقوق کیلئے اٹھائی جانے والی آو ازپرکسی کاروائی کانشانہ نہ بنائیں،بلکہ اس معا ملہ میںکیئے گئے فیصلہ پرنظرثانی کی جائے، اوریو نین کے عہدیداران کوملازمتوںپربحال کیاجائے۔ 

مزیدخبریں