حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) فوتیدگی پر آئے2 بچے دھوئیں سے جاں بحق، 5 کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ شیر گڑھ کے موضع حسین گڑھ میں شیرعلی عرف شیرا شیخ کا انتقال ہوگیا۔ جس کے نماز جنازہ کیلئے قریبی عزیز محمد، منیر شیخ وغیرہ موضع شیر نگر سے آئے، رات کے وقت شدید سردی سے بچنے کیلئے انگیٹھی میں لکڑیوں کی آگ سلگا لی۔ سحری کے وقت اس کمرے میں موجود سب لوگوں کو الٹیاں شروع ہوگئیں، جنکی حالت بگڑ گئی۔ کمرے میں سوئے ہوئے معصوم 2جڑواں بچے جن میں نور فاطمہ‘عثمان علی کم سنی کی عمر میں موقع پر جاں بحق پائے گئے جبکہ کالے خان، نذیراں بی بی سمیت دیگر مردوخواتین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر چونیاں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ یہ پراسراریت سمجھ سے بالا تر ہے۔ لکڑیوں میں کوئی زہریلی دھواں پیدا کرنے والا کیمیکل کا لگنا اور دھویں کا زیر آلود ہونا اس حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔ جائے وقوعہ علاقہ تھانہ شیر گڑھ ہونے کے باوجود شیر گڑھ پولیس اس سانحے سے بے خبر رہی۔ 2 معصوم بچوں کو بعد از نماز جنازہ آبائی قبرستان موضع شیر نگر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
2 بچے جاں بحق