راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹس کی تاخیر نے انتظامی عملے کے دوڑیں لگوا دیں، کئی شعبوں میں سٹاف کی کمی کاسامنا ہے، پورٹل سروس اور دیگر سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،دھند کے باعث کئی فلائٹس تاخیر کا شکار یا موخر کر دی گئیں جس کے باعث مسافر پریشان دکھائی دیئے، سامان کی ترسیل میں تاخیر کے باعث مسافر گھنٹوں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انتظار کر تے رہے اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں دھند کی باعث دیگر ایئر پورٹ کی فلائٹس کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف کرنے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر معمول رش دکھائی دیا، باتھ رومز کی کمی اور انتظامیہ اور گراوئڈ پر کام کرنے والے عملے کی قلت سامنے آئی ، اس حوالے ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر فوگ کے باعث ڈائیورٹڈ فلائیٹس کا دباو ہے ائرپورٹ ڈائیورٹڈ اور شیڈولڈ فلائیٹس دونوں اپریٹ کررہا ہے فوگ کے باعث فلائیٹس ڈائیورثن، تاخیر اور موخری سے غیر معمولی حالات پیدا ہوئے ہیںڈائیورٹڈ ڈیپارچر اور ارائیول فلائیٹس اپریٹ ہونے کے باعث رش کا ہونا ایک فطری عمل ہے ائرپورٹ انتظامیہ قدرے مشکل حالات سے منصوبہ بندی کے تحت نمٹ رہی ہیائرپورٹ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہیائرپورٹ عملہ/ٹاسک فورس دن رات مسافروں کی ہر ممکن سہولت کے لئے کوشاں ہیں۔
فلائٹس تاخیر