مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کےلئے اے سی فتح جنگ متحرک 


 فتح جنگ(نامہ نگار) مہنگائی کے ستائے عوام کو ر یلیف دینے کےلئے ا سسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میا ں مراد حسین نیکوکارہ کا احسن اقدام عوامی سہو لت کو مدنظر ر کھتے ہوئے نیو بس ا سٹینڈ فتح جنگ میں آٹا چینی گھی کا سیل پوائنٹ قائم کروادیا جہاں سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستے داموں آٹا اور گھی فراہم کیا جارہا ہے اس نئے قائم کردہ سیل پوائنٹ پر انتظامیہ کا مکمل چیک اینڈ بیلنس اور باقاعدہ سیل کی مکمل تفصیلات بھی تیار کی جاتی ہیں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ کے اس اقدام سے جہاں عوام کو ریلیف ملا اور اہلیان فتح جنگ نے سکھ کا سانس لیا وہاںاہلیان فتح جنگ اور سول کمیونٹی بھی اس احسن اقدام پہ میاں مراد حسین نیکوکارہ کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن