عوام جوق در جو ق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہے،ذیشان نذیر 


ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پا رٹی تحصیل فتح جنگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلا عا ت ڈاکٹر ذیشان نذیر جھنگ نے کہا ہے کہ عوام جوق در جو ق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہے جو کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اوروفاقی وزیر مملکت اوورسیزپاکستانیز سردار سلیم حیدر خان پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ہم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں انہیں اپنے فیصلے پر مایوسی نہیںہو گی پیپلزپارٹی نے جمہویت کے استحکام اور جمہوری روایات کو مستحکم بنانے کیلئے قربانیاں دی ہیں موجودہ جمہوریت بھی پیپلزپارٹی کی قربانیوں کی بدولت ہے پارٹی قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ناکامی ہو گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کیں اور ملک میں مفاہمت روادرای کی اصولی سیاست کو فروغ دیا۔

ای پیپر دی نیشن