اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے کتنے تحائف ملے؟ اس سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شہری ابوذر سلمان نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جو آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا کہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے۔
توشہ خانہ
قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو ملے تحائف سے متعلق درخواست آج سماعت کیلئے مقرر
Dec 26, 2022