ثاقب نثار نے جواز بنا کر نواز شریف کو سزا دی: محمد زبیر


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ نواز شریف 40 سال سے ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ نواز شریف کو گرانے والے شجاع پاشا‘ ظہیر الاسلام اور فیض حمید تھے۔ پاناما میں سب کچھ کلیئر ہو گیا تھا۔ ثاقب نثار نے کوئی نہ کوئی جواز بنا کر میاں صاحب کو سزا دی۔ ہماری حکومت گرنے سے پہلے ہی ہمارے کارکنان پر کیسز بنائے گئے۔ ہم نے ایک اصولی فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان کو عمران خان سے بچانا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہیں، ہم پہلے بھی مشکل فیصلے کر چکے ہیں۔ نواز شریف نے کہا آپریشن لیاری میں ہو گا تو عزیز آباد میں بھی ہو گا۔ کراچی وہ شہر تھا کہ دس منٹ میں بند ہو جاتا تھا۔ پہلے نائن زیرو پر جانے سے میڈیا ڈرتا تھا اب ہم نے تالے لگا دیئے۔
زبیر
 

ای پیپر دی نیشن