راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈھوک رتہ اورراجہ اکرم شہید روڈ کو ملانے والے ریلو ے پل کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا محفوظ شہید روڈ سے براستہ زیارت بابا معصوم شاہ سے رتہ پل تک سڑک کی دوبارہ تعمیر پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے لئے حکومت پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈ کو فنڈز جاری کر دئیے گزشتہ دنوں پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈزو سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رتہ امرال ریلوے پل کی بندش سے شہریوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا تھا جس میں ڈویڑ نل سپر نٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈیویلپمنٹ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی مظہر ندیم، اسسٹنٹ کمشنر منز ہ جلیل،ڈویڑ نل انجینئر ریلوے سہیل جاوید،سنیئر انجینئر رفافت گوندل،چیف انجینئرراولپنڈی کینٹ بورڈ عتیق الرحمن اور ایم پی اے محمد بشارت راجہ کے نمائندہ راجہ نوید شر یک ہوئے تھے
پولیس نے سب انسپکٹر نور عالم کی مدعیت میں اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔ ڈھوک رتہ اورراجہ اکرم شہید روڈ کو ملانے والے ریلو ے پل کی بحالی شروع
Dec 26, 2022