معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے:مراد شاہ 


 کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں جس کےلئے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کر رہی ہے، اس مون سون میں ہم نے شدید سیلاب دیکھا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں متحد رہنا چاہیے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سب عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں گے۔
گورنرسندھ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...