نارووال (نامہ نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی عدلیہ کے فیصلے کے ذریعے بحالی اور موجودہ سیاسی کشیدگی کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عدلیہ ثاقب نثار جیسے فیصلے نہ دے تو میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان 24گھنٹوں میں اپنی منزل پا سکتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ بار بار نیوٹرل ہونے کہا کہہ رہی ہے لیکن پی ٹی آئی بار بار ان کو مداخلت کرکے اقتدار میں آنے کا کہہ رہی ہے۔ تاریخ کے اندر پاکستان کے مسائل پر جب تجزیے لکھے جائیں گے تو ان کی بنیادیں عدالتی فیصلوں کی طرف جائیں گی جس کے نتیجہ میں مارشل لا کو جواز ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے اپنے ڈیرے پر مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی حاجی عبدالحمید مرحوم کے حوالے سے منعقد تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کے اندر جو افراتفری اور سیاسی بحران موجود ہے افسوس سے کہتا ہوں کہ سب بحران عدالتی فیصلوں کی مرہون منت ہے۔ 2018ءمیں پنجاب نے (ن) لیگ کو مینڈیٹ دیا۔ اس مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ ن لیگ سے حکومت چرائی گئی۔ ن لیگ نے عدم اعتماد کے ذریعے اپنا مینڈیٹ واپس حاصل کیا۔ اب آپ کے لئے ٹائم آ گیا ہے باعزت طور پر سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں۔ کیونکہ آپ کی جو سیاست ہے اس کا ٹائم آﺅٹ ہو چکا ہے۔ آپ کی طرز کا گھڑی چور، آپ کی طرز کا شخص جس کے پاس اپنی آڈیو کی تردید کے لئے الفاظ نہیں ہیں، آپ فرماتے ہیں کہ مجھے بلیک میل کرنے کے لئے آڈیو ریلیز کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ آڈیو سچے ہیں تو آپ کو بلیک میل کرنا مناسب نہیں ہے۔ پھر آپ کو خود ہی اپنے چہرے کے سیاہ ہونے پے شرمسار ہونا چاہیے۔
احسن اقبال
عدلیہ ثاقب نثار جیسے فیصلے نہ دے تو ملک 24 گھنٹے میں منزل پا سکتا ہے: احسن اقبال
Dec 26, 2022