راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)قومی و بین الاقوامی اکیڈیمیا، قومی اداروں کے شعبہ تحقیق سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پنجاب پروبیشن اینڈ پے رول ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال بنانے پروزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں ، مراعات اور مجموعی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، ضلعی یا ڈویڑنل سطح پر قیدیوں کے لئے بحالی مراکز قائم کیے جائیں ، ان اقدامات سے پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں ، حوالاتیوں اور ملزمان کو مفید شہری بنانے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور، شعبہ کریمنالوجی و سوشیالوجی کے چیئرمین پروفیسر مظہر حسین بھٹہ ، یونیورسٹی آف کیلٹین کینیڈا کے شعبہ جینڈر اینڈ کرائم لیب کی ڈائریکٹر پروفیسر شیلے بروائون ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ لا اینڈ پالیسی ڈاکٹر نادیہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ٹریننگ اینڈ ریسرچ یوسف خان ،نیشنل اکیڈمی فار پرزنر ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اقبال کھوکھر ، نیشنل پولیس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد عرفان ،پنجاب پروبیشن اینڈ پے رول ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان حسن رضا نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ ریسرچ پراجیکٹ پروبیشن سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، خطرات، قیدیوں کی ضرویات کی تشخیص " کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پنجاب پروبیشن اینڈ پے رول ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال بنایا جائے،ماہرین
Dec 26, 2022