راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) چیرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم و مسیح متحد ہو جائیں، قائد اعظم کا پاکستانی محل جگمگاتارہے ۔ مْودی کی بولتی بند کرنے کیلئے مسلم ومسیح کیک کاٹ کا محبت کا اظہار کرتے رہیں گے۔ہم کیک پر چھری نہیں چلاتے ،مْودی کے دل پر چھری چلاتے ہیں ۔ تاکہ دنیا کو پتہ چلے کی پاکستان میں کیمونٹی کتنی خوش ہے اسلام کیمونٹی مذاہب کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ پاکستان دنیا کی واحد سلطنت ہے ، جہاں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ۔ مْودی نے اپنے مْوذی پن سے نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی کیمونٹی کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ہندوستان میں کمیونٹی سے جتنی نفرت کی جارہی ہے ، پاکستان میں اتنی ہی محبت کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ڈے و کرسمس ڈے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔