راولپنڈی ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی ریورات و قیمتی اشیاء سے محروم 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، طلائی زیورات، گاڑی، موٹر سائیکلوں، لیپ ٹاپ سمیت قیمتی سامان سے محروم کردیا گیاتھانہ صادق آباد کو اسفند فیاض عباسی نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں میں ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے مجھ سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ نصیر آباد کو محمد نزیر نے بتایا کہ الیاس کالونی میں میری دکان میں تین موٹر سائیکل سوار آئے اور گن پوائنٹ پر50 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد اخلاق عباسی نے بتایا کہ ڈھوک چوہدریاں میں میرے گھر سے لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور چھ ہزار روپے کی نقدی چوری کرلئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو ارسلان نے بتایا کہ علی ٹاؤن میں میرے گھر میں تین مسلح لڑکے داخل ہوئے اور خواتین خانہ سے چار لاکھ روپے کی نقدی اور 8 تولہ وزنی طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو عبدالقادر نے بتایا کہ کلیام آباد میں میری دکان کے ایگزاسٹ فین سے چور داخل ہوئے اور گلے سے67 ہزار روپے کی نقدی اور ایک لاکھ40 ہزار روپے مالیتی کریانہ کا سامان دو بوری چاول،14 پیکٹ سگریٹ، 9 کارٹن ملک پیک،24 ڈبے بسکٹ، دالیں، آئل، چائے سمیت دیگر سامان چوری کرلئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن