اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر خزانہ رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 1300 روپے اور پنجاب اور یوٹیلٹی سٹورز میں 1100 روپے تھی۔ شوکت ترین نے کہا کہ 8 ماہ میں اس میں دگنی سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک 75 سال کے سینیٹر کو ٹویٹ کرنے پر ضمانت نہیں مل رہی۔ نیب کے دیگر کیسز درجنوں کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں‘ الزامات کو رد کیا جا رہا ہے۔
شوکت ترین