پی او ایف ورکمین ایسو سی ایشن کے عہدیداران کی جبری ریٹائرمنٹ نا قابل بر داشت:غلام سرور خان


 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائ،ممبرقومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم کل بھی پی او ایف کے مزدوروں کے ساتھ تھے آج بھی ہیں، پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جبری ریٹائرمنٹ ناقابل برداشت ہے،صدر اور جنرل سیکرٹری کو فوراًبحال کیا جائے، 1973کے آئین کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق پر ہر شہری اور تمام تنظیمیں اپنے اراکین کے مسائل کے لئے آواز اٹھا سکتی ہیں،اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت پاکستان جسکا ممبر ہے نے بھی اسکی توثیق کی ہے اسی چارٹرڈ کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو یونین اور ایسوسی ایشن بنانے کا حق دیتا ہے،کہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچائیں لیکن یہاں یہ کام کرنے پر نوکری سے نکال دیا جاتا ہے جو کہ صریحاً آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور لاکھوں ووٹروں کی توہین ہے،مسلم لیگ(ن) نے مزدور قیاتوں کو ماضی میں ہمارے خلاف استعمال کیا،آج وہ پہلو بچا رہے ہیں،کینٹ بورڈ کے الیکشن میں ہمیں مزدور دشمن کہا گیا ،ہم نے رولز 2019کو رکوایا،موجودہ ورکمین ایسوسی ایشن نے اپنے شوکاز کے جواب میں ہماری بات کی تائید کر دی کہ ابھی تک رول 2019پاس نہیں ہوا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ میں ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان، ملک عظمت محمود ، راجہ بلال اور خان امتیاز و لیبر ونگ کے راہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا،غلام سرور خان نے کہا کہ پی او ایف کے محنت کشوں کو یقین دلاتے ہیں کہ بلاتفریق آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،بنیادی انسانی کمشن آف پاکستان بھی آزادی رائے اور اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کی اجازت دیتا ہے یہاں اس کی بھی خلاف ورزی کی گئی، اگر یہی کالے قوانین ملازمین پر لاگو کرنے ہیں تو پھر تمام کینٹس بورڈ کے عوامی نمایندوں کو فارغ کر کے کینٹ بورڈ کے رہائشیوں کو بھی ووٹ سے محروم کر دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن