ہنوئی (شِنہوا)ویتنام کے وسطی صوبہ چھوانگ نام سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ ہیون تھی تھان تھوئے نے ویتنام کا مقابلہ حسن جیت کر مس ویتنام 2022 کا تاج پہن لیا۔ویتنام کے جنوبی ہو چی من شہر کے فو تھو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے کے آخری مرحلے میں 1.75 میٹر دراز قد کی لڑکی نے 34 دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلہ اپنے نام کیا۔دانانگ یونیورسٹی میں فارن لینگویج اسٹڈیز کی طالبہ تھوئے نے مس اسپورٹس سیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی اور مس کمیونی کیشنز سیکشن کی بہتر ین 7 کی فہرست میں بھی مو جود تھیں۔مس ویتنام 2022 کی حیثیت سے انہوں نے 35 کروڑ ویتنام ڈونگ (تقریبا 14 ہزار 800 امریکی ڈالرز) اور ایک تاج کا انعام جیتا ہے۔مس ویتنام 1988سے ویتنام کے روزنامے ٹیئن فونگ (پا ئنیر)کی طرف سے 2 سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد خوبصورتی، علم اور رحم دلی کو فروغ دینا ہے۔34 سال کے 17 ایڈیشنز کے ساتھ مس ویتنام ملک کے سب سے باوقار قومی مقابلہ حسن کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔
مس ویتنام مقابلہ