لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے بادشاہ بننے کے بعد قوم کے نام پہلے کرسمس پیغام میں مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس کا پہلا کرسمس پیغام بڑھتے اخراجات سے متعلق درپیش مسائل کا عکاس تھا۔ انہوں نے مہنگائی کے دور میں جدوجہد کرتے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ بادشاہ چارلس نے ضرورت مند افراد کی مدد کرنے والی چیرٹیز اور گروپس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جشن منانے کی مرکزی تھیم ملکہ الزبتھ کا خاصہ ”بے لوث لگن“ ہے۔ تمام چرچز‘ مساجد‘ مندر‘ گوردوارے ضرورت مندوں کو فوڈ کی فراہمی کیلئے متحد ہیں۔ آٹھ منٹ طویل کرسمس پیغام بادشاہ چارلس نے خود تحریر کیا تھا۔
چارلس