(ق) لیگ کے ساتھ نمبرز پر نہیں‘ حلقوں کیلئے بات ہو رہی ہے: فواد چودھری


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے پرویزالٰہی کو 187 اراکین اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ (ق) لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں‘ حلقوں پر بات ہو رہی ہے۔ تین حلقے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ جس حلقے میں (ق) لیگ کا امیدوار مضبوط ہوگا‘ وہاں (ق) لیگ کو سپورٹ کریں گے۔ (ق) لیگ کے ساتھ ابھی تک گوجرانوالہ‘ گجرات ڈویژن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے۔ (ق) لیگ کی سیٹیں بڑھیں گی تو ہماری بھی سیٹیں بڑھیں گی۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن