اسلام آباد پولیس نے قوم کو بڑے سانحے سے بچا لیا،جمشید اخترشیخ 


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرزونگ کے صدر جمشید اخترشیخ نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بعض قوتیں خطے میں بے چینی،بدامنی اور فرقہ واریت ،لسانیت اور دہشت گردی کا بازار گرم کرناچاہتی ہیں، پاکستان میں موجود غیر یقینی صورتحال معاشی اور سیاسی بے چینی کا سبب بن رہی ہے،اسلام آباد پولیس نے قوم کو بہت بڑے سانحے سے محفوظ کیا ہے،پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کانذرانہ دے کر دہشتگردوں کوروکاقوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے،پاکستان میں موجودہ دہشتگردی کی لہر کے بہت سے مقاصد ہوسکتے ہیں جن میں چین ترکی اور روس کے ساتھ پاکستان کی دوستی کومتاثر کرنا بھی ہے، پاکستان گذشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہاہے ،پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ جہالت اور بے روزگاری کا بھی سامناہے۔مسلم لیگی رہنما جمشیداخترشیخ نے مزید کہاکہ ریاست پر ملک دشمن جنگجو خودکش بمبار کی صورت میںجمہوریت اور پنجاب اسمبلی پرحملہ آور ہے،پی ڈی ایم عمران نیازی کی صورت میں سیاسی خودکش بمبار کو بلاسٹ ہونے سے پہلے ڈسپوز کرے گی، ملکی سیاست مفاد پرست اور اناپرست کے نرغے میں ہے، اگر موجودہ سسٹم کو کوئی نقصان ہوا تو پھرا س کی ذمہ داری عمران نیازی پر عائدہوگی، اس کی وجہ سے منتخب جمہوری سسٹم خطرے سے دوچار ہوگیا ہے، اسمبلیوں کو توڑنے کی سوچ کسی آمر یا ڈکٹیٹر کی تو ہوسکتی ہے مگر کوئی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ اس قسم کی آمرانہ سوچ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ملک کو سیاسی طورپر غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے پر عمران نیازی اور اس کی جماعت کے لوگوں پر آئین وقانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئیے ۔

ای پیپر دی نیشن