25دسمبر بانی پاکستان کے دوقومی نظریے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،شاہدہ قدیر

Dec 26, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکی سنیئررہنما بیگم شاہدہ قدیرنے کہاہے کہ 25دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے دوقومی نظریے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاکستان کو سجانے سنوارنے میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف کی خدمات کوتاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، ملک دشمن قوتوں کے دبائو اور بیرونی چیلنجز کومسترد کرتے ہوئے نوازشریف نے ایٹمی قوت مملکت کی بنیاد رکھی،پاکستان کے محسن قائداعظم محمد علی جناح او رقائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی خدمات کو قوم ہمیشہ محبتوں عقیدتوں کا سلام پیش کرتی رہے گی،قوم25دسمبر پر ملکی سلامتی خوشحالی تعمیر وترقی کیلئے دعائوں اورقائدنوازشریف کی سالگرہ پر اپنے دلی نیک جذبات کااظہارکرتی ہے۔ ان خیالات کااظہار قائداعظم محمد علی جناح،قائدمسلم لیگ(ن) نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کے کیک کاٹنے کی منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںمسیحی و مسلم کمیونٹی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ قائداعظم کے پاکستان میں اقلیتی برادریوں کو مکمل معاشی اور مذہبی آزادی حاصل ہے،کرسچن کمیونٹی نے ہمیشہ محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے، مسیحی برادری ملکی تعمیر وترقی میں ہمارے شانہ بشانہ رہے، ملک میں مسیحی برادری نے تمام شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔

مزیدخبریں