کرم کی نومنتخب ویلج کونسل نیبرہوڈ کونسل اور تحصیل خواتیں ممبرز کیلئے تین روزہ ٹریننگ

Dec 26, 2022


پشاور(بیورورپورٹ) پاک وومن آرگنائزیشن نے لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر ضم اضلاع کے ضلع کرم کی نومنتخب ویلج کونسل نیبرہوڈ کونسل اور تحصیل خواتیں ممبرز کے لیے تین روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 42 خواتین ممبران نے شرکت کی ہے۔ٹریننگ کے پہلے سیشن میں سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کی ہیڈ نسیم ریاض نے ٹریننگ میں شریک خواتین کو لوکل گورنمنٹ کے ساتھ کام کرنے کے طریقے کار پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹریننگ کا خاص مقصد یہ تھا کہ ضم اضلاع کے ضلع کرم کی نومنتخب خواتین کو شعور فراہم کرنا ہے کہ آپ اپنے علاقے سے منتخب ہوگئی ہے آگے آپ کو قانون کے بارے میں بتانا ہے اجلاس کیا ہوتا ہے اس کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اور اپنے علاقے کے لئے آپ کیا کچھ کر سکے۔دوسری سیشن لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے رہنماء نے کہا کہ تحصیل لوکل گورنمنٹ کے اختیارات اور ذمہ داریاں، تحصیل لوکل کونسل کے فرائض، چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سینٹ کے فرائض اور اختیارات، سٹی لوکل گورنمنٹ، میئر سٹی، چیئرمین دیہی کونسل / محلہ کونسل کے فرائض اور ذمہ داریاں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ 

مزیدخبریں