ہائی ویزاتھارٹی کمپلیکس کاسنگ بنیاد، 28کروڑلاگت آئے گی

Dec 26, 2022


پشاور(بیورورپورٹ) پختونخواہائی ویزاتھارٹی کمپلیکس کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا 28کروڑمالیت کی لاگت سے ساڑھے دس کنال اراضی پر تعمیرہونیوالی یہ بلڈنگ دو سال میں مکمل کی جائے گی یہ منصوبہ پی کے ایچ اے کوصوبے میں نئی شناخت کانہ صرف پیش خیمہ ثابت ہوگابلکہ اس عمارت کی تعمیر سے اتھارٹی کے ملازمین کوجدیدسہولیات سے مزین ماحول بھی میسرآسکے گایہ بات منیجنگ ڈائریکٹرپختونخواہائی ویزاتھارٹی انجینئراحمدنبی سلطان نے نئی عمارت کی سنگ بنیادرکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرانہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر منصوبہ پرتعمیراتی کام کاآغاز کیا اورادارہ ہذا کی ترقی کیلئے دعا کی اس کے بعد انہوں نے بلڈنگ کی تعمیرمیں استعمال ہونیوالے میٹریل کاجائزہ لیا متعلقہ حکام نے نئی تعمیرہونیوالی بلڈنگ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ایم ڈی احمدنبی سلطان نے مزید کہاکہ پی کے ایچ اے صوبے کا اہم ترین ادارہ ہے جسکی ترقی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اتھارٹی کے ملازمین نئے ولولہ اورمحنت کیساتھ اس ادارے کی مضبوطی کیلئے اپناتمام ترتوانائیاں بروئے کارلانی چاہئے۔

مزیدخبریں