طارق بشیر چیمہ کیخلاف مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ 

Dec 26, 2022


ملتان( خبر نگار خصوصی)  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر  کی قیادت میں گزشتہ روزچوک کچہری پر پارٹی کار کنان نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اسی موقع پرمشیر چودھری طارق زمان گجر نے کہاکہ قوم جانتی ہے طارق بشیر چیمہ الذوالفقار کا کارندہ ،پاکستانی جہاز اغوا کر کے افغانستان لے گیا،چودھری ظہور الٰہی قتل کیس میں بھی ملوث رہا، اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، ق لیگ کو تقسیم کر کے ذاتی مفادات اٹھانا چاہتا ہے،اس کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، کامل علی آغاز سنیٹر اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں،پارٹی کارکنان طارق بشیر چیمہ کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چودھری برادران کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ چودھری طارق ذمان گجر نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ چودھری پرویز الہٰی چوہدری شجاعت منت سماجت کر کے پارٹی میں شامل ہوا،   چوک کچہری پر ق لیگ کے کارکنان نے طارق بشیر چیمہ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔اس موقع پر چیئرمین چودھری اللہ دتہ چیئرمین امتیاز خان لگا ملک یاسین ملک یاسمین خاکوانی شاید حسین گلو سابق ایم پی اے و چیئرمین ہیلتھ شمیم اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے سنئیر نائب صدر میڈیا کوارڈنیٹر ضلع ملتان رانا محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم سب اپنے قائدین کا احترام کرتے ہیں پارٹی میں گروپ بازی اور انتشار کے خلاف ہیں کسی عہدیدار کے خلاف مظاہرہ احتجاج ہمارے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی کی پالیسی نہ ہے اور نہ ہی کوئی کارکن پارٹی میں ایسا اقدام اٹھائیں۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائیں جس سے پارٹی بدنام ہو یا انتشار پھیلے ہم سب عہدیدران ونگز کارکن ڈاکٹر خالد خان خاکوانی کی قیادت میں متحد ہیں۔

مزیدخبریں