ملتان( سماجی رپورٹر ) چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا خدا اور نبی کریم حضرت محمدؐپر کامل یقین تھا جس نے انہیں آزمائشوں، مایوسیوں اور مشکلات سے بھرے طویل سفر طے کرنے میں رہنمائی کی جس کا نتیجہ عظمت و شان و شوکت والا نکلا،ہمیں ایک ایسی ریاست کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے جو اپنے لوگوں کے درمیان یکسانیت کا احترام کرے۔ ان خیالات کا اظہار یوم قائد پر مرکزی سیکرٹریٹ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،اطہر شاہ بخاری، وسیم ممتاز بابو نفیس انصاری،بریگیڈیئر (ر)شوکت عثمان نے کہا کہ محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کرردار کی حامل تھی۔ انہوں نے پاکستان توڑنے نہیں جوڑنے کیلئے بنایا تھا۔
قائداعظم نے پاکستان توڑنے نہیں جوڑنے کیلئے بنایا تھا: اکمل مدنی‘ اللہ دتہ کاشف
Dec 26, 2022