مظفر گڑھ ( نمائندہ نوائے وقت) مزدور رہنما نواب آفتاب خان خاکوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ طور پر محمد عمران , محمد اصغر , محمد سہیل وغیرہ نے آباد مسجدکا بجلی کا میٹر لگا ہوا تھا کو ناجائزطور پر قبضہ کرنے کے لئے مسمار کر دیا 15 پر فون پر پولیس تھانہ صدر نے تعمیر رکوادی مگر بعد میں مزکورہ قابضین نے پھر تعمیر شروع کر دی۔ڈپٹی کمشنرکو درخواست دی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا مگر تحصیلدار اقبال عباسی اور پٹواری طارق شفیع نے رپورٹ جمع نہ کرائی۔ مسجد کی جگہ پر قبضہ کرنے اولوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔