شاہجمال (نامہ نگار)حکومت پنجاب نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب اوور سیز کمیشن ضلع مظفرگڑھ قائم کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک غلام علی لنگڑیال چیئرمین ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سمیع اللہ فاروق وائس چئیر مین جبکہ سیکرٹری، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ اور ڈی پی او مظفرگڑھ ہوں گے اور مون شیخ ممبر ہوں گے۔ صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان،ممبران صوبائی اسمبلی عبدالحئی دستی،معظم علی جتوئی ،میاں علمدار قریشی ،مہر عبدالحسین ترگڑ ،نیاز خان گشکوری،اشرف رند،تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر نوابزادہ محمد احمد خان،ضلعی جنرل سیکرٹری مہر جاوید حسن،ضلعی سیکرٹری اطلاعات صابر حسین عاربی اظہر حسین جوئیہ ،تحصیل صد عتیق الرحمن ،چوہدری نعیم سید عباس شاہ،وسیم عباس کھرل نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے۔
پنجاب اوور سیز کمیشن ضلع مظفرگڑھ کا قیام ملک غلام علی لنگڑیال چیئرمین ،وائس چیئرمین ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق مقرر نوٹیفکیشن جاری
Dec 26, 2022