وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے

پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے۔ خیبر پختونخوا دورے کے دوران وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے اور جنوبی خیبر پختونخوا کیلئے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا دورے کا مقصد صوبے کے جنوبی علاقوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 8 روز قبل ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعظم نے ملک کو معاشی بدحالی کی طرف دھکیلنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے سے متعلق امور پر مشاورت کی۔

ای پیپر دی نیشن