پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

Dec 26, 2022 | 13:24

ویب ڈیسک

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں