پولنگ اسٹیشنز کی حساسیت مد نظر رکھتے ہوئے آئی پی کیمرے نصب کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر 

Dec 26, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ کی کل آبادی 49لاکھ 66ہزار سے زائد، اور 5قومی اسمبلی کی اور 12صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 27 لاکھ 81ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کا کہنا ہے کہ ضلع میں قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 12حلقوں میں ووٹرز کی سہولت کیلئے 1735پولنگ اسٹیشنزاور 5ہزار 4سو 57پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے اور پولنگ اسٹیشنز کی حساسیت مد نظر رکھتے ہوئے آئی پی کیمرے نصب کئے جائیں اور کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ 1736 پریزائیڈنگ آفیسرز، 10ہزار 9سو زائد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز، 5ہزار 4سو سے زائد پولنگ آفیسرز اور 1736درجہ چہارم کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے، ضلع بھر میں 600پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا، جہاں جدید آئی پی کیمرے اور 150 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے ،جنرل الیکشن 2024میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(کوارڈینشن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کو عام انتخابات کے لیے ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے اور ضلع کی 4 تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز معاونت و الیکشن ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جس کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ہونگے انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 1ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، 2تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال (کامونکی، نوشہرہ ورکاں)، 5دیہی مراکز صحت، 66بنیادی مراکز صحت ہیں جو الیکشن والے دن کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24گھنٹے الرٹ رہیں گے، الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ریٹرنگ افسران کو درکار وسائل کی فراہمی کے لیے تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے مزید کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ اپنے حلقوں میں پولنگ اسٹیشن، پولنگ بوتھ، اے بی کیٹیگریز کے پولنگ اسٹیشن میں سکیورٹی و سرویلنس کیمروں کی دستیابی، ضرورت، وزٹرز کی تعداد کے مطابق پولنگ بوتھ، خواتین و مردوں، بزرگوں کیلئے انٹری سمیت دیگر ضروری سہولیات اور معاملات خود دیکھیں۔

مزیدخبریں