لاہور (آئی این پی ) برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سال کی پاکستانی بچی سارہ کے کیس میں مقتولہ بچی کے سوتیلے بہن بھائیوں کی حوالگی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ لندن ہائیکورٹ کے حکم پر سرے کانٹی کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہ پاکستان میں موجود سارہ کے سوتیلے بہن بھائیوں کو حوالے کیا جائے، سارہ کے 5 سوتیلے بہن بھائی اس وقت پاکستان میں ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی پولیس نے سارہ کے والد، والدہ اور چچا کو جہلم سے گرفتار کیا تھا، تینوں نے واپس برطانیہ آکر گرفتاری دی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں سارہ قتل کیس کی سماعت اب ستمبر 2024 کو ہو گی۔