او آئی سی ناکام‘ قائد اعظم مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کے خلاف تھے: ترجمان حماس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان حماس خالد قدومی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے خلاف تھے۔ فلسطینی عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ برطانیہ کون ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے؟ فلسطینی تنظیموں میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہوتے ہیں مگر اسرائیل کے خلاف سب ایک ہیں۔ ہم آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آزادی کی جدوجہد میں قربانی دینے میں اپنا مزہ ہوتا ہے۔ فلسطین میں 20 ہزار شہید میں دس ہزار سے زائد بچے ہیں۔ اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں، دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر چور گھر میں آ جائے تو کیا ہم اس کو اپنے گھر کا حصہ دار بنائیں گے؟ او آئی سی ناکام ہو چکی ہے۔ کیا مسلمان ممالک اسرائیل پر دباؤ نہیں ڈال سکتے ۔ رفح گیٹ کو کھول دے؟ اس وقت 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، صرف 100 ٹرکوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات ختم کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن