ایودھیا (آئی این پی) الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے مسلمان مخالف اوچھے ہتھکنڈے شروع ہو گئے۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک اور حربہ ہے۔ مودی سرکار نے بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر مکمل کر لی۔ 22 جنوری کو مودی سرکار کی ایودھیا کے شمالی قصبے میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس مقام پر رام مندر کی تعمیر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے۔ بی جے پی کے رہنما سمجھتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر سے 2024ء کے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ 2019ء میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی تھی۔
الیکشن جیتنے کا ایک اور حربہ: مودی سرکار نے رام مندر کی تعمیر مکمل کر لی
Dec 26, 2023