ٹیکسیشن پالیسی میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت:اشرف بھٹی

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکسز وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے چور راستوں کی بندش ، شرح میں کمی اور پیچیدگیوں کو ختم کر کے نظام کو سہل بنانا نا گزیر ہے ۔انہوں نے کہا ٹیکسیشن پالیسی میں تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومت اور اس کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر پیشرفت دکھانا ہو گی۔ عام عوام سمیت تمام شعبوںکے ٹیکس دہندگان کو ٹیکسیشن پالیسی کی مشاورت میں شامل کیا جائے اور انکی تجاویز کو نظر انداز کرنے کی بجائے زیر غور لایا جائے۔ وفاقی اور صوبائی مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی بھی مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوںنے کہا ہمیں عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن کی بجائے اپنے ماحول کو دیکھتے ہوئے پالیسیاں بنانا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن