وطن عزیز ِکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین :سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بابائے قوم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دن مسیحی برادری اور مسلمانوں کیلئے یکساں طور پرمحترم اور اہمیت کا حامل ہے۔ مسیحی برادری معاشرے کا اہم جز ہے۔ وطن عزیز ِکی تعمیر و ترقی اور فروغ ِ تعلیم میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ شعبہ طب بالخصوص دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسیحی برادری نے ہمیشہ لیڈنگ رول ادا کیا ہے۔ قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور آئین ِ پاکستان کی روشنی میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک با اصول، جرات مند اور مدبر کردار کے مالک تھے۔بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر ملازم نثار منشاء کے گھر جا کر شہید کے اہل ِ خانہ کو کرسمس کے تحائف اور مٹھائی بھی پیش کی۔ سی سی پی او لاہور نے شہدا ء پولیس کے بارے میں کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس اپنے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ شہید پولیس ملازم نثار منشاء سمیت تمام شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن