پیپلز پارٹی سلیکشن کی بجائے   شفاف الیکشن چاہتی ہے:عابد حسین صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کسی کی بھی سلیکشن کی بجائے صاف و شفاف الیکشن چاہتی ہے کسی کو منتخب کرنے کا اختیار صرف اور صرف عوام کو کرنا چاہئے،وہی عوامی لاڈلہ بننا چاہئیجو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہو۔پیپلز پارٹی پہلے بھی سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلی تھی،جس میں 18ویں ترمیم اور عوامی فلاح کے منصوبے تھے۔اب بھی ایسا ہی ہوگا۔پیپلز پارٹی ایسی اتحادی حکومت نہیں چاہتی جس میں اپنے کیس ختم کروا لئے جائیں اور عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن