لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی ملک بھر میں جے یو آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو ائی کے مرکزی سرپرست اعلی مولانا خواجہ خلیل احمد‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار‘ صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، ضلعی جنرل مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک ملتان روڈ میں جے یو ائی کے امیدواروں کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مولانا محب النبی نے کی۔جے یوآئی کے رہنمائوں نے کہا کہ جے یو ائی عوام کی تائید کے ساتھ انے والی اسمبلی میں بڑی قوت کے طور پر سامنے ائے گی بیلنس پاور جے یو ائی کے پاس ہوگا جے یوآئی نے ماضی میں عوام کی ترجمانی کی مولانا فضل الرحمن نے ملین مارچ اور ازادی مارچ کر کے قوم کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔ جے یوآئی تنہا سیاسی میدان میں کھڑی تھی اور اس نے بڑی کامیابی حاصل کی ماضی کی حکومت کی رخصتی بھی جے یو ائی کی قیادت کا بڑا کارنامہ اسی وجہ سے عوام کی نظریں جے یو آئی پر ہیں ۔