لاہور( خصوصی نامہ نگار )جامعہ فاروقیہ کے زیراہتمام سالانہ علامہ احسان اللہ فاروقی شہید کل جماعتی امن کانفرنس جامعہ فاروقیہ والٹن لاہورمیں علامہ زبیراحمدظہیرکی صدرات میں منعقدہوئی مہمان خصوصی حافظ طلحہٰ سعید تھے۔ کانفرنس سے آئی جے آئی کے سربراہ علامہ زبیراحمدظہیر،پیراسداللہ فاروق،مولانااسلم صدیقی،مفتی عاشق حسین رضوی،حافظ محمدنعمان حامد،مولانامحمدحنیف حقانی،قاری اعظم حسین،علامہ زبیرعابد،مولاناعاصم مخدوم،علامہ یونس حسن،مولاناحسن اشرفی،علامہ خالدمحمود،مولاناعثمان غنی فاروقی،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی،قاری غلام مصطفی معاویہ،قاری رحمت اللہ لاشاری،حافظ محمدیعقوب شاہ،ملک محمدفاروق سعید،علامہ سلیم عباس جعفری،مولاناطلحہٰ فاروقی و دیگرعلماء نے خطاب کیا۔دینی رہنماؤں نے کہاکہ علامہ احسان اللہ فاروقی شہید ایک سچے عاشق رسولﷺ اورپاسبان ختم نبوت تھے۔ عمربھرعلامہ شہید نے تمام دینی تحریکوں میں نمایاں کلیدی کردارادکیا۔