لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ فرید پراچہ جو کہ الیکشن سیل کے سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں جماعت اسلامی کی خواتین قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 27دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہو گی۔ اجلاس میں حافظ سیف الرحمن، رشید احمد، فرحان شوکت ہنجرا، ایاز عمر، عنایت الرحمن، عمرفاروق و ظفر اقبال نکیانہ بھی شریک ہوئے۔