لاہور(نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار)لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس نے میدان مار لیا۔ارشد انصاری 984 ووٹ لیکر12 ویں بار پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ مدمقابل امیدوارمحمد شہباز میاں نے811 ووٹ حاصل کئے۔ نومنتخب کابینہ میں سینئرنائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں شہباز چوہدری، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجازمرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، باباعابد حسین اور سید بدر سعید شامل ہیں۔ نومنتخب صدر ارشد انصاری نے کہا صحافی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر نے صدر ارشد انصاری اور کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ عبدالعلیم خان نے کہا امید ہے نئے عہدیدار صحافیوں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔ امیر جماعت سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میںہمیشہ انکے ساتھ کھڑی رہے گی۔