لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ 8فروری الیکشن ڈے پر پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور شہید بے نظیر بھٹو کے شہزادے کو وزیر اعظم بنا کر ملک وقوم کی حقیقی اور عملی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔اب اہم فیصلے ہوں گے اوریہ اہم فیصلے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔جن لوگوں کا خیال ہے کہ ان کو انتخابات کے بغیر ہی سیلکٹ کر لیا جائے گا تو یہ ان کی ایک خام خیالی ہے۔اب راج کرے گی خلق خدا اور یہ عوامی راج ووٹ کی طاقت سے قائم ہوگا۔فیصلہ سازوں کو عوام کی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہی پڑیں گے اور کسی کو نیا لاڈلہ بنانے کی بجائے ماضی کے لاڈلے کی طرف دیکھنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی 8فروری کو ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی:اشرف بھٹی
Dec 26, 2023