ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتاب"Reality and Perception Jihad"شائع ہوگئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انگریزی میں نئی کتاب’Jihad Perception and Reality‘شائع ہوگئی ہے۔ شیخ الاسلام نے اسلامی فلسفہ جہاد کے موضوع پر قرآن و سنت کی تعلیمات و احکامات انتہائی آسان اور سادہ الفاظ میں رقم کیے ہیں۔کتاب میں مغربی فلاسفرز اور عام شہریوں کے سوالات تشکیک و ابہام کا تسلی بخش مدلل جواب دیا گیا ہے۔  شیخ الاسلام کا کہنا ہے کہ جہاد کے حقیقی معانی و مقاصد اور فلسفہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے ‘ اس مدلل کتاب سے تمام فکری مغالطوں کی اصلاح ہوگی۔ کتاب آسان و عصری انگریزی زبان میں تصنیف کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن