قائداعظم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پاک وطن کو اسلامی، فلاحی ریاست بنائیں گے: مقررین

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی + نامہ نگارخصوصی) ضلع بھر میں مختلف مقامات پر قائد اعظم اور نواز شری کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ضلعی صدر (ن) لیگ سابق ایم پی اے امیدوار این اے 115و پی پی 141 عارف خان سندھیلہ، سینئر رہنماحاجی قمر اقبال ڈار، حاجی طارق محمود ڈوگر ، سیٹھ حنیف، اورنگزیب خان ایڈووکیٹ، امیدوار پی پی 143خان جہانزیب خان و دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کی دعا کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 141چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ  قائد کے پاکستان کو آمرانہ سوچ اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک کرنا ہوگا۔ مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 141 حاجی محمد نواز نے اپنی رہائشگاہ پر قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا ، اس موقع پر حاجی غلام نبی ورک، شاہجہان خان لودھی، حاجی قمر اقبال ڈار، انجینئر حاجی معراج دین، خلیل گادی، محمد اعظم گجر، رانا شاہد، غلام مصطفی ساہی، حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، لالہ ریاست، رانا شاہد و دیگرنمائندہ افراد موجود تھے۔ تحریک انصاف کے سٹی صدر امیدوار این اے 115و پی پی 141میاں افضال حیدرنے پیر سید ارشد ہاشمی، ڈاکٹر محمد اشر ف گھمن، مشتاق ذیلدار، ملک محمد آصف، ظفر اقبال انصاری، سید محمد علی شاہ، رانا بلال محمود، عدیل گجر و دیگر کے ہمراہ قائد ڈے اور کرسمس کا کیک کاٹا۔ معروف سیاسی سماجی شخصیت مرزا اسد بیگ نے محمد جہانگیر بھٹی، حاجی طالب حسین،مرزا ارسلان بیگ، مرزا رضوان بیگ، میاں نعیم، محمد عدیل و دیگر کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر قائد ڈے کا کیک کاٹا اور ملکی استحکام و ترقی کی خصوصی دعا کی۔ آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد کی زیر صدارت کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں سینئر پاسٹر رضوان فضل ، فادر رضوان رشید،پاسٹرزاسلم غوری،سلیم یوسف،تنویر ساغر و دیگر مسیحی رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کی خصوصی دعا کی گئی ، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ کرسمس کا تہوار خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام یوم قائد اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں امجد لطیف ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال،حاجی اکبر علی چوہان،پیر سید سجاد حسین شاہ، شیخ عظیم جاوید، رفاقت علی، رانا عمران سکندر، سیٹھ عباس علی و دیگر تاجر رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میڈم آمنہ بٹ اورمنیجر صنعت زار میڈم صائمہ مختارکے ہمراہ قائد ڈے کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان کے رہنما وامیدوار پی پی 141 چودھری ذکاء عنایت بھٹی کے ڈیرہ پر قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں چودھری چاند ظفر ورک ، غلام مصطفی بھٹی ، نورالمصطفیٰ بھٹی ، فوجی ظفر اقبال ، فیضان ریاض شاہ ، محمدانور گجر رضوی ، محمد طارق محمود جوئیہ ، لالہ جاوید بھٹی ، کامران ظفر ورک ، نجم الحسن بھٹی ،حسنین کمبوہ ،زین بھٹی ،غازیان ذکاء بھٹی ،حسن عباس رضوی ودیگر نے شرکت کی ۔ تحریک انصاف کے سٹی صدر وامیدوار این اے 115 وپی پی 141 میاں افضال حیدر نے قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ،جمہوری ،فلاحی ملک بنانے کا درس دیتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک، خان آصف خان نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں وہ بہت ساری غلطیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر کاشف گیلانی ،شفقت مشتاق شاہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی۔ نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام اورنینٹل ماڈل سکول میں بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر نظریہ پاکستان فورم سرشہباز احمد خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سینیٹر حاجی نعیم حسین چٹھہ ، حاجی غلام نبی، حاجی علی احمد صابر ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم عطاء ، شفیق مغل، وقاص علی ،سہیل احمد کرمانی ، محمدوسیم باری ،شیراز مقصود ، رانا عمران امین،انعام الحق ،میاں مقصود ، بلال عثمانی ،زاہد جاوید شیخ سمیت ادباء،محققین اور معززین کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ انجمن تاجران کارڈیلرزایسوسی ایشن کی طرف سے قائداعظم کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب ہوئی تقریب میں چیئرمین چوہدری اکبر دھایورال، عبدالستار طاہرورک، میاں شہزادانور، چوہدری ثناء اللہ ورک، رائے اعظم کھرل، میاں شوکت علی، آصف دھاریوال، رائے ناظم، رائے معظم، ملک سکندر وٹو، پروفیسر چوہدری عمران سمیت شورومزمالکان عہدیدران نے شرکت کی۔اپنی خطاب میں مقررین نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے پاک وطن کو اسلامی ،فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن