شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف اسلامی برادری کارد عمل تسلی بخش نہیں سرورکونین حضرت محمدرسول اللہؐ نے دنیا بھرکے مسلمانوں کوایک جسم کی مانند قراردیا ہے، جب اسلامی تعلیمات کی روسے مسلمانوں کے دکھ سکھ سانجھے ہیں توپھر مسلمان حکمران معتوب فلسطینیوں کی بھرپورانداز سے مددکیوں نہیں کر رہے ۔