ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب  

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا،ضلعی پولیس سے تعلق رکھنے والے کرسچن کمیونٹی کے پولیس ملازمین اور انکے بچوں نے شرکت کی، تقریب میں ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور کہا کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کی ترغیب دیتا ہے اور ضلعی پولیس مسیحی برادری کیساتھ خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ ڈی پی او قصور نے مسیحی پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...