غزہ سے اظہاریکجہتی کی مہم میں  انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی حمایت بڑھنے لگی۔ جنوبی افریقی کرکٹر تبریزشمسی نے عثمان خواجہ کے جوتوں کی تصویر شیئر کر کے آئی سی سی سے سوال کیا۔ اس میں غلط کیا ہے؟۔ انہوں نے لکھا کہ یہ دہرا معیار آخر کیوں؟۔ ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے عثمان خواجہ کوفسلطین کی حمایت سے روکنے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں نسل پرستی کیخلاف گھٹنے کیوں ٹیکے گئے؟۔ اسٹمپس کو ہم جنس پرستی کے رنگوں سے کیوں رنگا گیا؟۔ مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ آئی سی سی کا دہرا معیار پھر سب کے سامنے آگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...