لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کبھی بھی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں پہنچیں۔اسٹیبلشمنٹ ، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن قومی انتخابات کو شفاف اورغیرجانبدارانہ بنائیں۔جماعت اسلامی شہر لاہور میں تمام قومی او رصوبائی حلقوں سے الیکشن لڑیگی۔ قوم اسمبلی کیلئے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ لاہور کے تمام حلقوں میں بھر پور الیکشن مہم کے ذریعے کارنرمیٹنگز اورڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں لوگوں میں سیاسی شعور بیدار کریں گے۔
جماعت اسلامی لاہور کے تمام قومی وصوبائی حلقوں سے الیکشن لڑے گی: ضیاء الدین انصاری
Dec 26, 2023