کراچی (آئی این پی ) لانڈھی میں تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیرکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اور ایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمیدکے نام سے ہوئی اور دوسرے زخمی اہلکار کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔